روس کا 2030ء تک چاند پر مستقل کالونی بنانے کا منصوبہ

روس کا 2030ء تک چاند پر مستقل کالونی بنانے کا منصوبہ

روس کا 2030ء تک چاند پر مستقل کالونی بنانے کا منصوبہ

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روسی خلائی ایجنسی Roscosmos نے سال 2030ء تک چاند پر مستقل اڈے بنا کر وہاں اپنے 12 cosmonauts کو دیر تک بسانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ روسی خبر رساں اداروں کے مطابق اس منصوبے کے لیے luna 25 نامی ایک خلائی جہاز بھی تیار کر لیا گیا ہے جو چاند پر کالونی کی راہ ہموار کرے گا۔ اس کے علاوہ چاند تک بھاری سامان بھیجنے کے لیے Angara-A5V نامی طاقتور ترین راکٹ کی تیاری کا کام بھی جاری ہے۔ منصوبے کے تحت Moon’s poles پر بجلی کا اسٹیشن بنا کر وہاں رہائشی کالونی کو توانائی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ Astronauts کو Radiation اور دیگر مضر اشیا سے محفوظ رکھنے کے لیے خاص حفاظتی اسٹرکچر بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ اس سے قبل روسی خلائی ایجنسی نے کہا تھا کہ وہ چاند پر 2024ء تک ایک خلائی جہاز روانہ کرے گی تاکہ اگلے 6 برس میں انسانوں کو وہاں بسانے کا کام شروع کیا جا سکے۔ ناقدین کے مطابق روس وہاں عسکری اڈہ بنانا چاہتا ہے جبکہ بعض ممالک کے مطابق روسیوں کی نظر چاند کی قیمتی معدنیات پر ہے۔

No comments.

Leave a Reply