کھجور کے وہ حیرت انگیز طبی فوائد جن سے ہم اب تک لاعلم تھے

کھجور کو قدرت نے بے شمار غذائیت اور خصوصیات سے نوازا ہے

کھجور کو قدرت نے بے شمار غذائیت اور خصوصیات سے نوازا ہے

نیوز ٹائم

کھجور کو قدرت نے بے شمار غذائیت اور خصوصیات سے نوازا ہے  جبکہ اس میں بہت سی بیماریوں کے لیے شفا بھی موجود ہے۔Dates میں بے شمار اقسام کے وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کھجور کو توانائی فراہم کرنے کا ذریعہ بھی مانا جاتا ہے جبکہ اس میں بہت سی بیماریوں کے لیے شفا بھی موجود ہے، Dates میں موجود بہت سے معدنیات انسانی جسم کے لیے انتہائی اہم ہیں لہذا ہم آپ کو کھجور کے وہ طبی فوائد بتا رہے ہیں جن سے آپ اب تک لاعلم تھے۔

قبض کے مرض کے لیے

قبض کی شکایات بہت سے لوگوں کو رہتی ہے اور اس بیماری سے نجات کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن طبی ماہرین کے مطابق کھجور کا استعمال قبض کی شکایات کو دور کرتا ہے  لہذا کھجوروں کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ اس کو کھا لیں۔

مظبوط ہڈیوں کے لیے

کھجور میں شامل معدنیات کی وجہ سے اس کو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم غذا مانا جاتا ہے  کیونکہ کھجور میں شامل معدنیات جس میں Magnesium ، Copper اور Manganese شامل ہوتے ہیں  جو ہڈیوں کی مضبوطی اور نشونما کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ بالخصوص بوڑھے افراد جن کی ہڈیاں عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کھجور کا استعمال کریں۔

الرجی سے بچائو کے لیے

Dates کا ایک اہم فائدہ اس میں موجود س sulfur ہے جو کہ دوسری غذائوں میں آسانی کے ساتھ نہیں پایا جاتا لہذا جو افراد موسمیاتی الرجی کا شکار ہوتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ Date کا استعمال کریں۔ 2002ء میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق Organic sulfur ایسے تمام لوگوں کے انتہائی مفید کے جنہیں Seasonal allergies کا سامنا رہتا ہے  جبکہ امریکا میں تقریباً 23 ملین افراد اس مرض کا شکار ہیں۔

وزن میں اضافے کے لیے

Dates پروٹینز اور وٹامنز سے بھرپور غذا ہے، ایک کلو Dates میں تقریباً 3 ہزار کیلوریز پائی جاتی ہیں لہذا ایسے افراد جو اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ Dates کا استعمال کریں۔

صحت مند دل کے لیے

اگر چاہتے ہیں کہ آپ کا دل ہمیشہ توانا اور صحتمند رہے تو آپ کو Dates کا استعمال شروع کر دینا چاہیے کیونکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ Dates کا استعمال کمزور دل کے لیے انتہائی مفید ہے  جبکہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ Dates سے دل کے دورے سمیت دیگر امراض پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply