یورو کپ 2016: کواٹر فائنل کے مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا، پہلا میچ پولینڈ اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائے گا

کواٹر فائنل کے مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا، پہلا میچ پولینڈ اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائے گا

کواٹر فائنل کے مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا، پہلا میچ پولینڈ اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائے گا

پیرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورو کپ 2016 کے کواٹر فائنل کے مرحلے کا آغاز 30 جون سے ہو گا جس کیلئے پری کواٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی 16ٹیموں میں سے ٹاپ 8 ٹیمیں اپنے حریفوں کو شکست دے کر کواٹر فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یورو کپ کے کواٹر فائنل مرحلے کا آغاز 30 جون کو ہو گا جس میں پولینڈ اور پرتگال مد مقابل ہوں گی، دوسرا کواٹر فائنل ویلز اور بیلجیئم کے درمیان جمعے کے روز یکم جولائی کو کھیلا جائے گا، 2جولائی ہفتے کے روز تیسرے کواٹر فائنل میں جرمنی اور اٹلی آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھے اور آخری کواٹر فائنل 3 جولائی اتوار کے روز فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئس لینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے پر انگلینڈ کے منیجر نے عہدے سے استعفی دینے کا بھی اعلان کر دیا تھا کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم یورو کپ کے کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

No comments.

Leave a Reply