ہفتے میں صرف 30 منٹ پرفضا مقام پر گزارنے سے عارضہ قلب کا خطرہ ٹل سکتا ہے، تحقیق

ہفتے میں صرف 30 منٹ پرفضا مقام پر گزارنے سے عارضہ قلب کا خطرہ ٹل سکتا ہے

ہفتے میں صرف 30 منٹ پرفضا مقام پر گزارنے سے عارضہ قلب کا خطرہ ٹل سکتا ہے

کوئنزلینڈ ۔۔۔ نیوز ٹائم

آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہفتے میں صرف 30 منٹ کا وقت کسی پرفضا مقام پر گزارا جائے تو اس سے نہ صرف ذہنی تنائو کم ہوتا ہے بلکہ دل کے عارضے کا خطرہ بھی ٹل سکتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کسی پارک یا پرفضا مقام پر جانے، ہائکنگ کرنے اور کسی پارک میں گزارا گیا ایک گھنٹہ بھی ہائی بلڈ پریشر کو روکتا ہے اور ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ کوئی سرسبز و شاداب مقام ہو۔ کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے ماہرین ماحولیات کے مطابق ہفتے میں صرف آدھ گھنٹہ کسی پارک میں گزارا جائے تو ڈپریشن کے واقعات میں 7 فیصد اور ہائی بلڈ پریشر میں 9 فیصد کمی واقع ہو سکتی ہے۔ ماہرین کی تحقیق میں لوگوں کے پرفضا مقام پر جانے کے دورانیے، وہاں گزارے گئے وقت اور خود اس مقام کے بارے میں ڈیٹا حاصل کیا گیا یعنی وہاں سبزے کی مقدار کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں درمیانے اور شدید درجے کی ڈپریشن اور لوگوں کا بلڈ پریشر نوٹ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پرفضا مقام پر لوگوں کی جانب سے واک اور دیگر جسمانی ورزش کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر ہفتے میں کسی سبزے والی جگہ پر 90 منٹ واک کی جائے تو اس سے دماغی سرکٹ میں مثبت تبدیلی واقع ہوتی ہے جس سے منفی خیالات اور ذہنی تنائو کم ہوتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply