ملائیشیا کی تاریخ میں پہلی بار 2 خواتین اسلامی شریعت کورٹ کی جج مقرر

اسلامک ہائیکورٹ میں جج تعینات ہونے والی 40 سالہ نور ہدا روسلان اور 41 سالہ نینی شوہیدا شمس الدین

اسلامک ہائیکورٹ میں جج تعینات ہونے والی 40 سالہ نور ہدا روسلان اور 41 سالہ نینی شوہیدا شمس الدین

کوالا لمپور ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملائیشیا کی تاریخ میں پہلی بار 2 خواتین کو اسلامک شریعت کورٹ کا جج مقرر کر دیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی تاریخ میں پہلی بار 2 خواتین کو اسلامک شریعت ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے، دونوں خواتین کو ایک تقریب کے دوران سرکاری طور پر ہائی کورٹ میں تقرری کا نوٹیفیکیشن دیا گیا۔ اسلامک ہائیکورٹ میں جج تعینات ہونے والی 40 سالہ Noor Huda Roslan اور 41 سالہ Nenney Shuhaidah Shamsuddin نے گریجویشن اسلامک اسٹڈیز میں کیا۔ شریعت ہائی کورٹ میں تعیناتی پر دونوں خواتین کا کہنا تھا کہ ان کی تقرری نہ صرف عدلیہ کی ترقی کے لیے مثبت قدم ہے  بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب بھی ایک اہم اقدام ہے۔

No comments.

Leave a Reply