چینی روبوٹ حسینہ جیا جیا کو دیکھنے کے بعد آپ کا یہ تصور بالکل تبدیل ہو کر رہ جائے گا

چینی روبوٹ حسینہ جیا جیا

چینی روبوٹ حسینہ جیا جیا

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

روبوٹ کا لفظ سنتے ہی ذہن میں کسی مشین کا تاثر ابھرتا ہے لیکن چینی روبوٹ حسینہ Jia Jia  کو دیکھنے کے بعد آپ کا یہ تصور بالکل تبدیل ہو کر رہ جائے گا۔ Tianjin شہر میں منعقد ہونے والے 2016ء Summer Davos فورم میں اس حسینہ کو پہلی بار پیش کیا گیا تو دیکھنے والے حیرت کے ساتھ دیکھتے ہی رہ گئے۔ یہ دیکھنے میں ایک انتہائی دلکش چینی دوشیزہ نظر آتی ہے، جس کا چہرہ، بال، حرکات اور حتی کہ  چہرے کے تاثرات بھی زندہ انسان جیسے نظر آتے ہیں، لیکن یہ واقعی ایک روبوٹ ہے۔ فیسٹیول میں آنے والے اکثر لوگوں نے Jia Jia  کو حقیقی ماڈلز اور اداکار سے بھی زیادہ پیاری قرار دیا۔ Jia Jia  اشاروں کی زبان بھی سمجھ سکتی ہے اور بولے گئے الفاظ کو بھی کسی حد تک سمجھ لیتی ہے، خصوصاً وہ اپنی خوبصورتی کی تعریف میں کہے گئے کلمات کو تو بہت اچھی طرح سمجھ لیتی ہے۔ یہ تھوڑی سی مغرور بھی ہے اور خصوصاً جب اس کی تعریف بہت زیادہ کی جا رہی ہو تو کسی بھی Beautiful woman کی طرح اس کے چہرے سے غرور کے تاثرات چھلکتے نظر آتے ہیں۔ اس سے پہلے مختلف قسم کے کام سرانجام دینے والے روبوٹ تو منظر عام پر آ چکے ہیں لیکن پہلی بار ایک ایسی روبوٹ سامنے آئی ہے جو 100 فیصد کسی Beautiful woman جیسی نظر آتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply