برطانیہ جلد از جلد یورپی یونین چھوڑ دے: جرمن چانسلر انجیلا مرکل

جرمن چانسلر انجیلا مرکل

جرمن چانسلر انجیلا مرکل

برسلز ۔۔ نیوز ٹائم

ناروے کے دارالحکومت ناروے میں یورپی یونین کے آخری اجلاس کے دوران جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ یورپی اتحاد برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے فیصلے کا ہر صورت احترام کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں برطانوی وزیر اعظم کیمرون کی جانب سے الگ ہونے کیلئے  جرمنی کو قصور وار قرار دینے کے بارے میں ان کے بیان پر جرمن چانسلر انتہائی برہم دکھائی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ جتنا جلد ممکن ہو یورپی یونین چھوڑنے کے اپنے منصوبوں پر عمل کرے۔ اگر برطانیہ یورپی یونین کی سنگل مارکیٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ آزادانہ نقل و حرکت کو ہر صورت تسلیم کرے۔

No comments.

Leave a Reply