روسی صدرولادی میر پیوٹن کا ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ سے بحال کر کے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ولادی میر پیوٹن اور  رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ سے استوار کر کے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ترک ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق ترکی کے صدر سے گفتگو میں روسی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی اہمیت پر نہ صرف زور دیا بلکہ گزشتہ روز ترکی کے اتاترک ایئر پورٹ پر کئے جانے والے خودکش حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی۔ ترک ایوان صدر کا کہنا تھا کہ دونوں رہنمائوں نے گفتگو کے دوران مستقل رابطے میں رہنے سمیت ایک دوسرے سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا جبکہ ترک حکام کا کہنا ہے کہ رجب طیب اردگان کی روسی ہم منصب  سے چین میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات بھی متوقع ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد  ولادی میر پیوٹن نے ایک اجلاس کے دوران ترکی کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے کابینہ  کو ترکی پر سے اقتصادی اور سفری پابندیاں اٹھانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ترکی نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر روس کا طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی تاہم گزشتہ روز ترک صدر نے روس سے طیارہ گرانے پر معافی مانگی تھی جبکہ ترکی کا وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک طیارہ مار گرائے جانے کا ہرجانہ ادا کرنے کو تیار ہے۔

No comments.

Leave a Reply