خام تیل کی عالمی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئیں

خام تیل کی عالمی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئیں

خام تیل کی عالمی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئیں

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری رہا، جمعہ کو نرخ 3 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئے، صبح کاروبار کے آغاز پر لندن میں یورپی contract Brent North سی خام تیل کی قیمت 41.83 ڈالر تک نیچے آ گئی جو 18 اپریل کے بعد کم ترین سطح ہے، اسی US benchmark West Texas Intermediate (ڈبلیو ٹی آئی) کے نرخ بھی 40.57 ڈالر فی بیرل پر دیکھے گئے جو 20 اپریل کے بعد نچلی ترین سطح ہے۔ London broker X TB analyst David نے کہا کہ بنیادی اشاریے کروڈ کو سپورٹ نہیں کر رہے جس کی وجہ سے رواں ہفتے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا اور نرخ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے اور اب نرخ رواں سال جون میں دیکھی گئی بلند ترین سطح سے 20 فیصد تک نیچے آ چکے ہیں، جمعہ کو دوپہر تک ڈبلیو ٹی آئی کے ستمبر میں فراہمی کے لیے نرخ 34 سینٹ کم ہو کر 40.80 ڈالر اور Brent کے 62 سینٹ کی کمی سے 42.08 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے۔

No comments.

Leave a Reply