مائیکروسافٹ کے مالک پہلے اور فیس بک کے بانی دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص

مائیکرو سافٹ  کے بانی بل گیٹس اور فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

فیس بک کے بانی Mark Zuckerberg صرف ایک گھنٹے میں 3.4 بلین ڈالر منافع حاصل کر کے دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ دنیا بھر کے ارب پتی شخصیات کی فہرست جاری کرنے والے امریکی جریدے  Forbes کے مطابق  بدھ کے روز مشرقی امریکا کے مقامی وقت کے مطابق شام 5:15 پر ختم ہونے والے ایک گھنٹے کے دوران Mark Zuckerberg نے اوسطا 6.5% ڈالر فی منٹ منافع کمایا  جو فی سیکنڈ کے حساب سے 9.45 لاکھ ڈالر بنتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حالیہ منافع کے بعد فیس بک کے 32 سالہ بانی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چھٹے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں اور ان کے مجموعی اثاثے 56.7   بلین  ڈالر سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں مائیکرو سافٹ کے مالک Bill Gates اب بھی سب سے آگے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 77.7 بلین ڈالر ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر 80 سالہ ہسپانوی نژاد امریکی Amancio Ortega  کا ہے جو مشہور فیشن برانڈ ZARA کے مالک ہیں۔ Amancio Ortega کی مجموعی دولت 77بلین ڈالر ہے۔ Forbes کے مطابق Lebanese نژاد Mexican شہری Carlos Slim دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 49.8 Billion ہے۔ Mark Zuckerberg اپنے ہم وطن وارن بوفے کے بعد امیر ترین افرد کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔  80 سالہ          Warren Buffett Berkshire Hathaway کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور ان کی مجموعی دولت 64.7 Billion ڈالر ہے۔ دوسری جانب 52 سالہ امریکی شہری Jeff Bezos  جو Amazon.com کے شریک بانی اور اس کے 18 فیصد اثاثوں کے مالک ہیں،  پہلی مرتبہ                Warren Buffett سے آگے نکل گئے ہیں اور ان کی مجموعی آمدنی 65.8 Billion ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply