پاکستان نے کویت سے ویزا معاہدہ معطل کر دیا

پاکستان نے کویت سے ویزا معاہدہ معطل کر دیا

پاکستان نے کویت سے ویزا معاہدہ معطل کر دیا

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر داخلہ Chaudhry Nisar Ali Khanنے کویت کے ساتھ ویزا پابندی سے استثنیٰ کا معاہدہ معطل کر دیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان معاہدے کی معطلی کا فیصلہ کویت کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہ کرنے اور پاکستانی افسران کو کویت کا سفر کرنے میں پیش آنے والی مشکلات کے باعث کیا گیا۔ دونوں ممالک کے مابین ہونے والے اس معاہدے کی روس سے خصوصی، سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کو دوطرفہ بنیادوں پر آمدورفت کے لئے ویزا کے حصول کی شرط سے استثنیٰ حاصل تھا۔ وزیر داخلہ Chaudhry Nisar Ali Khan کا کہنا ہے کہ کویت کے ساتھ معاہدے کے باوجود پاکستانی بلیو اور سفارتی پاسپورٹ کے حامل پاکستانی افسران کو کویت جانے کے لیے ویزا لینا ضروری قرار دیا جاتا ہے، جو اس معاہدے کی روح کی خلاف ورزی ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ پاکستان تو معاہدے کی مکمل پاسداری کرے اور دوسری طرف سے عملدرآمد میں ہچکچاہٹ ہو۔ ادھر کراچی میں  ایف آئی اے امیگریشن نے بغیر ویزا دو امریکی شہری پاکستان لانے پر امارات ایئر لائنز اور اتحاد ایئر ویز پر 5 5, لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا اور اس سلسلے میں تحریری وارننگ بھی دی ہے۔ امارات ایئر لائنز کے ذریعے امریکی شہری Jack Lane Taylor جبکہ اتحاد ایئر ویز کے ذریعے Zamran Abbasi کراچی ایئر پورٹ پہنچے تھے۔

No comments.

Leave a Reply