ضمیر مطمئن ہے، کوئی جرم نہیں کیا، برازیل کی معطل خاتون صدر کا سینٹ میں دفاع

برازیل کی معطل صدر دلما روزیف

برازیل کی معطل صدر دلما روزیف

برازیلیا ۔۔۔ نیوز ٹائم

برازیل کی معطل صدر Dilma Rousseff نے خود پر عائد مالی بدعنوانی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ برازیل کی سینیٹ میں اپنے خلاف جاری مواخذے کی کارروائی کے دوران بیان دیتے ہوئے Dilma Rousseff نے اپنے اس موقف کو دہرایا کہ ان پر مالی بدعنوانی کے غلط الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی معطلی اور اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا  کہ ان کے مخالفین انہیں نشانہ بنا کر برازیل کی جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ Dilma Rousseff برازیل کی پہلی منتخب خاتون صدر ہیں جن پر الزام ہے کہ ان کی حکومت نے بجٹ خسارے کو چھپانے کے لیے غیر قانونی قرضے لیے۔ برازیل کی پارلیمان نے گزشتہ ماہ Dilma Rousseff کے خلاف ان الزامات کی حقیقت جاننے کے لیے مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد انہیں عہدے سے معطل کر دیا گیا تھا۔ برازیل کی سینیٹ نے گزشتہ ہفتے Dilma Rousseff کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا اور پیر کو کارروائی کے چوتھے روز معطل صدر نے اپنا بیانِ ریکارڈ کرایا۔ اپنے بیان میں Dilma Rousseff نے سینیٹروں سے اپیل کی کہ وہ جمہوری روایات کا احترام کریں اور ان کی منتخب حکومت کو کام کرنے دیں۔ گزشتہ ہفتے مواخذے کی کارروائی کے دوران سابق وزیرِ خزانہ Nelson Henrique Barbosa اور Rio de Janeiro  اسٹیٹ یونیورسٹی میں قانون کے پروفیسر  Ricardo معطل صدر کی حمایت میں سینیٹ میں پیش ہوئے تھے اور موقف اختیار کیا تھا کہ Dilma Rousseff نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ اس سے قبل سینیٹرز نے Dilma Rousseff کے مخالفین کا موقف سنا تھا جنہوں نے معطل صدر کی معاشی پالیسیوں کو برازیل کی حالیہ کساد بازاری کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سینیٹ سے انہیں نااہل قرار دینے کی درخواست کی تھی۔ تمام فریقین  کے بیانات سننے اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد برازیلی سینیٹرز رائے شماری کے ذریعے Dilma Rousseff کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ حکام کے مطابق مواخذے کی کارروائی کی کامیابی اور صدر Dilma Rousseff کو مستقل نااہل قرار دینے کے لیے ضروری ہے کہ سینیٹ کے 81 ارکان میں سے کم از کم 54 ان کے خلاف ووٹ دیں۔ Dilma Rousseff کی مدتِ صدارت 2018ء میں مکمل ہو رہی ہے اور اگر ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی کامیاب ہو گئی تو عبوری صدر مائیکل ٹیمر آئندہ انتخابات تک صدر کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

No comments.

Leave a Reply