امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا بنگلہ دیش کا دورہ

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری

ڈھاکہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی وزیر خارجہ جان کیری بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا پہنچ گئے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری اپنے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات میں دوطرفہ امور کے علاوہ انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران کیری اپوزیشن اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے بھی ملیں گے۔ اس ایک روزہ دورے کے بعد کیری بھارت روانہ ہو جائیں گے،  جہاں وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ امریکی بھارتی اسٹریٹیجک اینڈ کمرشل ڈائیلاگ کی سربراہی بھی کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply