زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرو، جنوبی کورین حکومت کی عوام سے اپیل

زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرو، جنوبی کورین حکومت کی عوام سے اپیل

زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرو، جنوبی کورین حکومت کی عوام سے اپیل

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا میں شرح پیدائش میں کمی اور بوڑھے افراد کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے اپنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔ جنوبی کوریا دنیا میں کم شرح پیدائش کے ممالک میں سے ایک ہے، شرح پیدائش میں اضافے کے لیے حکومت متعدد ہنگامی اقدامات کا اعلان کر رہی ہے جن میں خاندان کی مالی امداد، بچوں کے بہتر مستقبل، علاج معالجے اور والدین کے لئے طویل میٹرینٹی رخصت جیسی مراعات شامل ہیں۔ کورین وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ اقدامات پر 44 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس کے پہلے 5 ماہ میں 5.3 فیصد نومولود بچوں میں کمی ہوئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے شرح پیدائش میں اضافے پر اربوں پائونڈ خرچ کر دیئے مگر 1960ء کے بعد سے آبادی میں کمی آ رہی ہے۔ کورین حکومت نے 2020ء تک موجودہ شرح پیدائش فی خاتون 1.4 سے 1.5 کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس طرح آئندہ برس 20 ہزار بچے دنیا میں آنے چاہیں۔

No comments.

Leave a Reply