پچاس فیصد جرمن عوام انجیلا مرکل کے چوتھی بار چانسلر بننے کے خلاف

جرمن چانسلر انجیلا مرکل

جرمن چانسلر انجیلا مرکل

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایک تازہ عوامی جائزے کے مطابق 50 فیصد جرمن عوام انجیلا مرکل کے چوتھی بار چانسلر بننے کے خلاف ہیں۔ جائزے کے مطابق جرمنی میں مہاجرین کے بحران اور متعدد دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں انجیلا مرکل کی عوامی حمایت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جرمن روزنامے ” Badische Zeitung” میں شائع ہونے والے ایک جائزے کے نتائج کے مطابق انجیلا مرکل کے ایک مرتبہ پھر جرمن چانسلر بننے کے حوالے سے عوامی رائے تقسیم ہو کر رہ گئی ہے۔اس سروے کے مطابق 50 فیصد عوام چاہتے ہیں کہ چوتھی مرتبہ چانسلر کے عہدے پر براجمان نہ ہوں۔ اس سروے میں پولنگ کمپنی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 501 افراد کی رائے معلوم کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply