رہنما جماعت اسلامی بنگلادیش میر قاسم علی کی سزائے موت برقرار

رہنما جماعت اسلامی بنگلادیش میر قاسم علی

رہنما جماعت اسلامی بنگلادیش میر قاسم علی

ڈھاکہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے پاکستان کا ساتھ دینے کے جرم میں سزائے موت پانے والے Jamaat-i-Islami بنگلادیش کے رہنما Mir Quasem Ali کی اپیل مسترد کرتے ہوئے موت کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔  بنگلہ دیش میں 1971ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے والے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنمائوں کا ٹرائل جاری ہے۔ سپریم کورٹ نے 64 سالہ Mir Quasem Ali کی سزائے موت کے خلاف دائر کی گئی اپیل مسترد کر دی اور ان کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق انہیں آئندہ چند روز میں پھانسی دی جائے گی۔  Mir Quasem Ali Jamaat-i-Islami کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں۔ انھیں بھارتی خوشنودی کے لیے  2010ء میں قائم کیے گئے نام نہاد خصوصی ٹربیونل کی طرف سے 1971ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے  کے الزام کے تحت 2014ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے خلاف انھوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ Mir Quasem Ali کے وکلا نے ان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ ذکر ہے کہ 2013ء کے اواخر سے اب تک بنگلہ دیش میں Jamaat-i-Islami کے 3 رہنمائوں سمیت اپوزیشن کے 4 سیاستدانوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply