روس اور ترکی میں اقتصادی تعلقات کا نیا دور

روس اور ترکی میں اقتصادی تعلقات کا نیا دور

روس اور ترکی میں اقتصادی تعلقات کا نیا دور

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی کے خوراک و زراعت اور گلہ بانی کے امور کے وزیر Faruk Çelik نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات میں ایک نئے دور کا اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر نے کہا کہ روس کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت کا آغاز ہوا ہے اور روس کو بہت ہی جلد زرعی پیداوار فروخت کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ کئی ایک شعبوں میں ہمارے تعلقات موجود ہیں تاہم زراعت کے شعبے میں یہ تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ زرعی شعبہ کسی انتظار کو متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور زراعت کے شعبے میں ان تعلقات کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ خاص طور پر نارنجی اور مالٹوں کی پیدوار حاصل کرنے کے بعد ان تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا اور تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply