بھارتی مظالم کے خلاف امریکن کشمیریوں کا شکاگو میں احتجاج

بھارتی مظالم کے خلاف امریکن کشمیریوں کا شکاگو میں احتجاج

بھارتی مظالم کے خلاف امریکن کشمیریوں کا شکاگو میں احتجاج

شکاگو ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ میں مقیم کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف  Atlanta, Georgia میں National Center for Civil and Human Rights کے باہر خاموش احتجاج کیا۔ احتجاج میں بھارت اور دیگر ممالک سے وابستہ انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ کشمیری تارکین وطن کی ترجمان انشا قاری نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا  کہ 2012ء میں جنوبی دہلی میں ایک 23 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے بعد ہزاروں لوگ بھارت میں سڑکوں پر نکل آئے اور جھڑپوں کے دوران 78 پولیس اہلکار زخمی اور پولیس کی متعدد گاڑیاں اور بسیں تباہ کی گئیں۔ لیکن جوابی کارروائی میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور نہ پیلٹ گن استعمال کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال فروری میں ہزاروں مظاہرین نے جاٹ برادری سے وابستہ لوگوں نے دلی کی سڑکوں پر مخصوص کوٹا کے مطالبے کے حق میں زبردست احتجاج کیا۔ جاٹ برادری نے ہڑتال کر کے بھارت کے ایک کروڑ لوگوں کا پانی بند کر دیا ، جس کے نتیجے میں 10 ہلاکتیں ہوئیں لیکن یہاں بھی پیلٹ گن نہیں چلائے گئے۔  لیکن کشمیر میں ایک اندازے کے مطابق 20 لاکھ پیلٹ چلائے گئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پیلٹ گن صرف کشمیریوں کے خلاف استعمال کرنے کیلئے ہی بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں احتجاج چھوٹا ہو یا بڑا، پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً گزشتہ 2 ماہ کے دوران وادی کشمیر میں 10 ہزار لوگ زخمی ہو چکے ہیں جن میں 500 سے زائد لوگ بصارت سے محروم ہو گئے ہیں۔ انوشہ قاری نے بھارت سے سوال کیا کہ اگر وہ کشمیر کو اپنا حصہ سمجھتا ہے تو پھر کشمیریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں رواں رکھا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا ہے کہ وہ مدد کیلئے عالمی برادری سے اپیل کریں۔ ادھر امریکہ میں مقیم سینکڑوں کشمیریوں اور ان کے اتحادیوں نے شکاگو سینٹر میں مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتے ہوئے سیاسی اور انسانی بحران پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حل طلب دیرینہ مسئلہ کشمیر سے جنوبی ایشیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ مظاہرین نے امریکہ قانون سازوں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کی مذمت کیلئے انسانی حقوق کے کارکنوں کا ساتھ دیں۔

No comments.

Leave a Reply