شمالی کوریا میں اجلاس کے دوران سونے پر 2 سینئر افسران کو اینٹی ایئر کرافٹ گن کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی

کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان

کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر Kim Jong-Un کے حکم پر 2 سینئر سرکاری اہلکاروں کو Anti-Aircraft Gun گن کے ذریعے سزائے موت دیدی گئی ہے۔ جنوبی کوریا کے اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ شمالی کوریا کے سرکاری اہلکار Ri Yong Jin جو کہ وزارت تعلیم میں خدمات سرانجام دے رہے تھے،کو سپریم لیڈر Kim Jong-Unکے ساتھ ملاقات کے دوران سونے پر گرفتار کیا گیا تھا اوران پر کرپشن کے الزامات بھی تھے جبکہ سابقہ وزیر برائے زراعت Hwang Min کو سزائے موت مجوزہ منصوبے میں دھوکے بازی کرتے ہوئے Kim Jong-Unکی leadership کو براہ راست چیلنج کرنے کے الزامات کے تحت دی گئی۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کے اخبار کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی وزارت  unification کے ترجمان نے اس سزائے موت کی فوری تصدیق کرنے پر معذرت کر لی ہے۔اگر یہ سزائے موت دی جانے والی خبر درست ہے تو یہ پہلا ایسا حکم ہو گا جو سپریم لیڈر نے پارٹی اور ملٹری کے باہر سے دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply