روسی صدر دسمبر میں جاپان کا دورہ کریں گے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روسی صدر Vladimir Putin دسمبر میں جاپان کا دورہ کریں گے، جس بات کی تصدیق منگل کے روز روس اور جاپان نے کی ہے۔ جاپان کے چوٹی کے سرکاری ترجمان نے بتایا ہے کہ دورے کی تفصیل اس ہفتے کے اواخر میں وزیر اعظم Shinzo Abe  اور صدر Vladimir Putin کے Eastern Economic Forum کے دوران، Vladivostok میں طے ہونے کی توقع ہے۔  Yoshihide Sugaکے مطابق میں سمجھتا ہوں کہ سفارت کاری میں اہم ترین بات دونوں رہنمائوں کے درمیان اعتماد کا عنصر ہے۔ اس ضمن میں، وزیر اعظم Shinzo Abe اور صدر  Vladimir Putin میں یہ بات پہلے ہی مشترک ہے۔ اس حوالے سے ہمیں یہ موقع میسر آئے گا کہ ہم 4 جزیروں کی واپسی کا معاملہ اٹھا سکیں، جس بات کا اشارہ دونوں سربراہان کی ابتدائی ملاقات کے دوران ملا تھا۔ Yoshihide Suga نے یہ بھی کہا کہ جاپان، روس کے تعلقات کے حوالے سے یہ نیا انداز معاشی معاملات پر دھیان مرتکز کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ انھوں نے اس بات کا براہ راست جواب دینے سے احتراز کیا کہ آیا جاپان ایسا کوئی سمجھوتا قبول کرے گا جس کے تحت چاروں ہی جزیرے جاپان کو واپس نہ کیے جائیں، یہ کہتے ہوئے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ 4 جزیروں کا سوال واضح طور پر سامنے لایا جائے۔ یہ جزیرے بحر الکاہل میں واقع ہیں، جس تنازع پر جاپان اور ماسکو کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ ان جزیروں کو جاپان میں شمالی علاقہ جات کہا جاتا ہے جبکہ روس میں اِنھیں Southern Kuriles  کا نام دیا جاتا ہے، جنھیں 8 اگست 1945ء میں جاپان کے خلاف جنگ کے دوران سویت یونین نے قبضہ کر لیا تھا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ملک جنگ عظیم دوئم کے خاتمے کے بعد امن سمجھوتے پر دستخط نہیں کر پائے ہیں۔ ساتھ ہی 2014ء میں روس کی جانب سے یوکرائن کے جزیرے، کرائیمیا کو ضم کیے جانے کے بعد دیگر مغربی ملکوں  جن میں امریکہ بھی شامل ہے، جاپان، روس کے خلاف تعزیرات عائد کرنے میں شریک تھا۔ Shinzo Abe کئی مرتبہ روس کا سفر کر چکے ہیں اور وہ متعدد بار پیوٹن سے مل چکے ہیں۔  تاہم روسی صدر 2005ء کے بعد جاپان نہیں گئے۔

No comments.

Leave a Reply