قومی اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان مخالف نعرے لگانے پر قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر Barjees Tahir نے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقاریر کے خلاف قرارداد پیش کی  جس میں کہا گیا کہ پاکستان مخالف نعروں، میڈیا دفاتر پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور ایوان پرتشدد اقدامات کا مخالف ہے۔ وفاقی وزیر کی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ وفاقی وزیر Barjees Tahir کے علاوہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے بھی الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف قرارداد پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اشتعال انگیز تقاریر کے بعد سے ایم کیو ایم کے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کر لیا ہے، صرف ایک تقریر کو بنیاد بنا کر پوری مہاجر قوم کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

No comments.

Leave a Reply