جی 20 ممالک کا اجلاس کل سے شروع ہو گا، عالمی رہنمائوں کی چین آمد جاری

جی 20 ممالک کا اجلاس کل سے شروع ہو گا

جی 20 ممالک کا اجلاس کل سے شروع ہو گا

بیجنگ  ۔۔۔ نیوز ٹائم

جی 20 ممالک کا سربراہ اجلاس کل سے چین میں شروع ہو گا، جس میں شرکت کے لئے عالمی رہنمائوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، بان کی مون سمیت کئی لیڈر  بیجنگ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر Hangzhou میں کل سے شروع ہونے والے 2 روزہ اجلاس میں شرکت کے لئے عالمی رہنمائوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، کینیڈین وزیر اعظم اور ترک صدر بیجنگ پہنچ گئے جبکہ امریکی صدر باراک اوباما بھی واشنگٹن سے روانہ ہو چکے ہیں۔ عالمی رہنمائوں  کی  Hangzhou آ مد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں۔ اجلاس کے مقام کے نزدیک فیکٹریاں اور پاور اسٹیشن بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ اجلاس سے قبل چینی صدر Xi Jinping اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply