لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے لیے فلم سے بہتر کوئی شعبہ نہیں، اداکارہ و ماڈل مہوش حیات

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل مہوش حیات

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل مہوش حیات

 لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستانی  اداکارہ و ماڈل Mehwish Hayat نے کہا ہے کہ شوبز کے مختلف شعبوں میں کام کرتے ہوئے ہمیشہ ہی سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے  لیکن فلم میں کام کرتے ہوئے بہت سیکھا اور خصوصاً بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار Om Puri نے بہت رہنمائی کی۔ وہ ایک منجھے ہوئے اداکار اور بہترین انسان ہیں۔ ان جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوبز میں سب سے اہم اور پبلک کے قریب ترین میڈیم فلم کو ہی مانا جاتا ہے اور یہ حقیقت بھی ہے۔ فلم بینوں کی بڑی تعداد اچھی اور معیاری فلمیں دیکھ کر جہاں خوب Entertainment ہوتے ہیں، وہیں وہ 2 سے 3 گھنٹے کے دوران سینما ہال میں بیٹھ کر بہت کچھ سوچنے پر مجبور بھی ہوتے ہیں۔ ان کو معاشرے کی برائیاں دکھائی دینے کے ساتھ ساتھ ان کا حل بھی نظر آتا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کا کام لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے، اس سلسلہ میں فلم سے بہتر میڈیم کوئی دوسرا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ Actor in Law میرے فنی سفر کی ایک بہترین فلم ہے، جس میں فہد مصطفی جیسے بہترین اداکار کے ساتھ لیڈ رول کر رہی ہوں لیکن اس کے ساتھ ساتھ Om Puri جیسے لیجنڈ نے جس طرح سے مجھے ایکٹنگ کے بارے میں سمجھایا اور اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کا فن سیکھایا، اس کو کبھی نہیں بھلا سکتی۔ ہم لوگوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران خوب انجوائے کیا اور ایک اچھی فلم عید الاضحی  پر شائقین کو دے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ ایکٹنگ، ماڈلنگ اور میزبانی کے بعد اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔  گلوکاری کے شعبے میں اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے لوگوں نے میری آواز کو پسند کیا ہے بلکہ بہت سے لوگوں نے تو یہ بھی کہا ہے کہ مجھے میوزک کو مستقل طور پر اپنا کیریئر بنا لینا چاہیے۔ اس بارے میں کچھ سوچا نہیں ہے۔ اس کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا۔

No comments.

Leave a Reply