اٹلی کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے 6.6 ملین یورو کی امداد کا اعلان

اٹلی کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے 6.6 ملین یورو کی امداد کا اعلان

اٹلی کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے 6.6 ملین یورو کی امداد کا اعلان

غزہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

اٹلی کی حکومت نے مشرق وسطیٰ کے مختلف ملکوں میں پناہ گزین کے طور پر مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کو  6.6ملین یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اٹلی کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی رقم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ” UNRWA ” کے توسط سے ادا کی جائے گی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اونروا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے  کہ اٹلی کی طرف سے 2015ء کی نسبت 61 فیصد اضافی امدادی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ امدادی رقم فلسطینی پناہ گزینوں کی صحت، تعلیم اور ان کی بہبود کے دیگر شعبوں پرخرچ کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹلی کی طرف سے 2015ء کے اوائل میں فلسطینی مہاجرین کے لیے 10 ملین یورو کی رقم فرام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ امدادی رقم 2016ء تک مختلف اقساط میں ادا کی جانا تھی۔ پچھلے سال اطالوی حکومت نے 4.4 ملین یورو کی رقم فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ادا کی تھی  جبکہ رواں سال بقیہ اعلان کردہ امدادی رقم ادا کی جا رہی ہے۔ UNRWA” ” کے ہائی کمشنر Pierre Krähenbühl نے ایک بیان میں امدادی رقم فراہم کرنے پر اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ اٹلی کی طرف سے امداد ملنے کے بعد فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔  یو این مندوب نے بتایا کہ اٹلی کی طرف سے ملنے والی رقم سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی تعلیم، صحت  پناہ گزین کیمپوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر صرف کی جائے گی۔ خیال رہے کہ پچھلے سال مجموعی طور پر اٹلی نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 8.75 ملین یورو کی رقم بطور امداد فراہم کی تھی۔

No comments.

Leave a Reply