روسی صدر کا 15 دسمبر کو جاپان کا دورہ متوقع

جاپان کے وزیرِ اعظم شِنزو آبے اور روس کے صدر ولادی میر پوٹِن

جاپان کے وزیرِ اعظم شِنزو آبے اور روس کے صدر ولادی میر پوٹِن

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیرِ اعظم Shinzo Abe اور روس کے صدر Vladimir Putin نے اپنا آئندہ سربراہ اجلاس 15 دسمبر کو منعقد کرنے پر اتفاقِ رائے کیا ہے۔ روسی صدر  Vladimir Putin  اور جاپان کے وزیر اعظم وزیرِ اعظم Shinzo Abe کے آبائی پریفیکچر Yamaguchi کا دورہ کریں گے جو مغربی جاپان میں واقع ہے۔ جاپانی اور روسی سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں سربراہان جمعہ کے روز Vladivostok میں اس معاہدے تک پہنچ گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا آئندہ سربراہ اجلاس وزیر اعظم Shinzo Abe کے آبائی شہر Nagato میں ہو گا۔ کسی بین الاقوامی کانفرنس کے علاوہ دوطرفہ سربراہ اجلاس کے لیے نومبر 2005 میں آخری مرتبہ جس روسی صدر نے جاپان کا دورہ کیا تھا وہ صدر Vladimir Putin تھے۔وزیر اعظم Shinzo Abe روسی مشرقِ بعید کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔ روسی صدر Vladimir Putin کے ساتھ سربراہ اجلاس جمعہ کی شام کو شروع ہوا۔ باور کیا جاتا ہے کہ جاپان کے  Shinzo Abe نے 8 نکاتی منصوبے پر بات کی جس کی تجویز انہوں نے روسی صدر Vladimir Putin کو Sochi اجلاس میں دی تھی۔ اس منصوبے میں روسی مشرقِ بعید میں توانائی کی ترقی اور صنعتی تعاون کی بات کی گئی تھی۔ جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe نے دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر مذاکرات کو آگے بڑھانے کے ممکنہ طریقہ کار اور روس کے زیرِ انتظام 4 جزائر کے مسئلے پر بھی بات کی۔ جاپان ان جزائر پر ملکیت کا دعوی کرتا ہے۔ جاپان اور روس نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے اب تک جزائر کے تنازعہ کے سبب امن معاہدے پر دستخط نہیں کئے۔ حکومتِ جاپان کا موقف چلا آ رہا ہے کہ مذکورہ جزائر جاپان کا موروثی حصہ ہیں اور جنگ کے بعد ان پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply