جاپان: فلپائنی حسینہ نے مس انٹرنیشنل 2016 کا تاج سر پر سجا لیا

فلپائنی بیوٹی کوئیں کےلی ورزوسا

فلپائنی بیوٹی کوئیں کےلی ورزوسا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں ہونے والے مس انٹرنیشنل 2016ء کے مقابلے میں فلپائنی beauty queen Kylie Verzosa نے نئی مس انٹرنیشنل کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو کے Dome City Hall  میں ہونے والی تقریب میں نئی مس انٹرنیشنل Kylie Verzosa کو 2015ء کی مس انٹرنیشنل Edymar Martinez نے اپنے ہاتھوں سے مس انٹرنیشنل کا گائون اور تاج پہنچایا۔ مس انٹرنیشنل منتخب ہونے پر Kylie Verzosa نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ میں مس انٹرنیشنل منتخب ہو چکی ہوں اور میں اس وقت بہت جذباتی اور خوش ہوں۔ میرے خاندان میرے وطن فلپائن اور ان لوگوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

No comments.

Leave a Reply