حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ کے طرف داغا گیا میزائل مار گرایا: سعودی عرب

 حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل


حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی باغیوں کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کو مکہ کے قریب مار گرایا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا، کہ Huthi باغیوں نے جمعرات 27  اکتوبر کی شام یمن کے صوبہ Saada  سے مکہ کی طرف ایک میزائل فائر کیا۔ مزید کہا گیا کہ دفاعی کارروائی میں حوثی باغیوں کے میزائل کو مکہ سے 65 کلو میٹر (40 میل) دور بغیر کسی نقصان کے مار گرایا گیا۔ دوسری جانب Huthi باغیوں کی ویب سائٹ صبا نیوز پر بتایا گیا کہ ان کی جانب سے مکہ کے مغرب میں واقع کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی طرف میزائل داغا گیا۔ واضح رہے کہ مکہ مکرمہ یمن کی سرحد سے 500 کلو میٹر (300 میل سے زائد)  سے زائد فاصلے پر واقع ہے۔ سعودی عرب نے باغیوں کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائلوں کو روکنے کے لیے Patriot میزائل نصب کر رکھے ہیں۔ رواں ماہ میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب یمنی باغیوں کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل داغا گیا۔ اس سے قبل 9 اکتوبر کو بھی سعودی اتحاد کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انھوں نے حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل کو Taif کے قریب مار گرایا تھا۔

No comments.

Leave a Reply