فلپائن: پولیس نے منشیات سمگلنگ میں ملوث میئر 9 محافظوں سمسیت مار ڈالا

فلپائن میں پولیس مقابلے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث میئر اپنے 9 محافظوں سمیت ہلاک ہو گیا

فلپائن میں پولیس مقابلے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث میئر اپنے 9 محافظوں سمیت ہلاک ہو گیا

منیلا ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلپائن میں پولیس مقابلے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث میئر اپنے 9 محافظوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ اے ایف پی کے مطابق فلپائنی صدر Rodrigo Duterte کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن تیز کرنے کے احکامات کے کچھ گھنٹوں بعد ہی Makilala میں پولیس سے مقابلے میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث فلپائن کے جنوبی علاقے  Saudi Ampatuan کے میئر شمس الدین Samsudin Dimaukom 9 محافظوں سمیت ہلاک ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے میئر Samsudin Dimaukom کی گاڑی اینٹی نارکوٹکس  پولیس نے روکا تو جدید اسلحے سے لیس محافظوں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں میئر محافظوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ واضح رہے کہ فلپائن میں منشیات کے خلاف آپریشن اب تک 4 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ فلپائنی صدر Rodrigo Duterte نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر منشیات کے اسمگلرز سے چھٹکارا نہ پایا گیا تو مزید 20 سے 30 ہزار لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply