لندن: 10 ڈاوننگ سٹریٹ لندن میں کشمیریوں کا تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ

ٹین  ڈاوننگ سٹریٹ لندن میں کشمیریوں کا تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ

ٹین ڈاوننگ سٹریٹ لندن میں کشمیریوں کا تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ

لندن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹین  ڈاوننگ سٹریٹ لندن میں کشمیریوں کا تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ، برطانیہ کے مختلف شہروں سمیت یورپ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے مظاہرے میں شرکت کی، برطانوی وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ کے باہر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا،  ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کے باہر کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارت کی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعروں کی گونج۔ ہم کیا چاہتے آزادی، ہم لے کر رہیں گے آزادی کے نعروں نے ماحول کو گرمائے رکھا، وزیر اعظم Theresa May کو یاداشت پیش کی گئی مظاہرے کا اہتمام قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی Chowdhury Mohammad Yaseen ، تحریک حق خودارادیت موومنٹ برطانیہ کے چیئرمین Raja Najabat نے دیگر تنظیموں سے مل کر کیا، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی Chowdhury Mohammad Yaseen ، Raja Najabat ، Lord Qurban Hussain ، Lord Nazir Ahmed ، Hurriyat leader Sheikh Ali Tajamal ، سابق وزیر تعلیم آزاد کشمیر مطلوب انقلابی، پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما Mohammad Afzal Bhat مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے، جبکہ مظاہرے میں برطانیہ میں مقیم تمام سیاسی و سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مبصرین کے مطابق ٹین ڈاوننگ سٹریٹ پر ہونے والے اس مظاہرے کا شمار برطانیہ کے بڑے احتجاجی مظاہروں میں ہوتا ہے، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے کشمیری اور پاکستانیوں نے تمام تر جماعتی و نظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے کشمیر کے حوالے اپنے باہمی اتفاق و اتحاد کو ثابت کر دیا ہے۔ مظاہرے میں شرکت کے لیے Bradford ، Nottingham ، Birmingham ، Manchester ، Luton ، Bolton Luton Stoke-on train سمیت دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ سینکڑوں بسوں میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے پہنچے، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

No comments.

Leave a Reply