دھرنے میں نواز شریف کو بتائیں گے، جمہوریت کیا ہوتی ہے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں نیٹ پریکٹس اور ٹریلر تھا اصل میچ 2 نومبر کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اپنی رہائش گاہ بنی گالا میں قیام پذیر کارکنوں سے ملنے اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے آئے اور تمام تر رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے پاکستان چوک پر پولیس کی موجودگی کے دوران خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف کی ڈکیٹر شپ ہے جمہوریت نہیں ہم 2 نومبر کے دھرنے میں نوازشریف کو جمہوریت کے بارے میں بتائیں گے۔ عمران خان نے کارکنوں کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان 2 نومبر تک گرفتار ہونے سے بچیں۔ کارکنوں کے لیے بنی گالا میں رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ عمران خان نے منتظمین کو کارکنوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور واپس اپنی رہائش گاہ چلے گئے۔

No comments.

Leave a Reply