بحیرہ روم: لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، 100 مہاجر ہلاک

: لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، 100 مہاجر ہلاک

: لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، 100 مہاجر ہلاک

طرابلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

لیبیا کے ساحلی محافظوں نے بتایا ہے کہ لیبیا کے ساحل سے سفر شروع کرنے کے کچھ دیر بعد ہی ربڑ کی ایک کشتی ڈوب گئی، جس کی وجہ سے 100 مہاجر ہلاک ہو گئے ہیں، جن کی لاشیں نکالی نہیں جا سکی ہیں۔ حکام کے مطابق اس کشتی کی منزل اٹلی تھی۔ اطلاعات ہیں کہ اس حادثے کے بعد امدادی کارکنوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 29 افراد کو زندہ بچا لیا تھا۔ مہاجرین کے حالیہ بحران کے دوران لوگوں کی ایک بڑی کشتیوں کے ذریعے شمالی افریقہ پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے  جبکہ اسی دوران متعدد حادثات کے نتیجے میں رواں برس ہلاکتوں کی تعداد 3800 ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں نے کہا ہے کہ رواں برس سمندری راستوں کے ذریعے مہاجرین کا سفر کرنے والے افراد کی اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق ماضی میں کسی ایک برس کے دوران سمندر میں ڈوبنے کی وجہ سے مہاجرین کی ہلاکتوں کی تعداد اتنی زیادہ کبھی نہیں تھی۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ برس یورپ پہنچنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد رواں برس کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی لیکن کشتیوں کی حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کم رہی تھی۔

No comments.

Leave a Reply