چینی صدر شی جن پنگ کی طاقت میں کئی گنا اضافہ، چین کی تاریخ کے طاقتور ترین شخص بن گئے

چینی صدر شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چینی صدر Xi Jinping کی سیاسی طاقت پہلے ہی کسی شک و شبہے سے بالاتر تھی لیکن اب ان کی جماعت Communist Party نے انہیں مزید طاقتور بنا دیا ہے۔ سائوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین کی حکمران جماعت Communist Party نے صدر Xi Jinping کو پارٹی کے مرکزی قائد کا درجہ دے دیا ہے جس کے بعد ان کی حیثیت ماضی کے طاقتور ترین چینی رہنما  Jiang Zemin اور Deng Xiaoping کے مساوی ہو گئی ہے اور وہ چین کی تاریخ کے طاقتور ترین شخص بن گئے ہیں۔ بیجنگ میں Communist Party کی 4 روزہ کانفرنس کے بعد جاری ہونے والے ایک طویل اعلامیے میں تمام ارکان پر زور دیا گیا کہ وہ Comrade Xi Jinping کی مرکزی قائد کی حیثیت سے ان کی قیادت میں متحد ہو جائیں۔  رپورٹ کے مطابق Xi Jinping کو مزید سیاسی طاقت ملنے سے وہ آئندہ سال ہونے والی پارٹی کانگریس پر مزید اثر انداز ہونے اور اعلی سطحی تبدیلیاں کرنے کے مجاز ہو گئے ہیں جس سے ان کے آئندہ مدت کے لیے بھی چین کا صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہو گی۔ اعلامیے میں اجتماعِ قیادت کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نظام کی لازمی طور پر پیروی کی جائے اور کسی بھی صورت حال میں کسی بھی وجہ سے کسی تنظیم یا فرد کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہیے۔ چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے  کہ 2012ء میں صدر Xi Jinping کی پارٹی لیڈر کے طور پر تعیناتی کے بعد سے انہوں نے سیاسی کنٹرول کو مرکزیت دینے، قوت کو مظبوط کرنے اور پارٹی کے 10 لاکھ سے زیادہ ارکان کو بدعنوانی کے الزامات پر سزا دینے کے لیے ان تھک محنت کی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ Xi Jinping ملک کے قائدکے طور پر 10 سال کی روایتی مدت پوری کرنے بعد اگلی مدت حاصل کرنے کی خواہش کر سکتے ہیں جس کے ذریعے وہ غیر معینہ مدت تک پارٹی کے قائد رہ سکتے ہیں اور اپنی اس حیثیت میں وہ زیادہ سے زیادہ طاقت حاصل کر سکتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply