اقوام متحدہ میں جوہری ہتھیاروں پر پابندی کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں 123 ممالک نے حق میں جبکہ صرف 38 ممالک نے مخالفت میں ووٹ ڈالا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں 123 ممالک نے حق میں جبکہ صرف 38 ممالک نے مخالفت میں ووٹ ڈالا

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

عالمی طاقتوں کی مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک کمیٹی نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے ایک قرارداد منظور کر لی ہے  جس میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں کسی عالمی معاہدے کے لیے بات چیت کا آغاز کیا جائے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد پر پابندی لازم نہ سہی، تاہم اس سلسلے میں عالمی برادری کی ایک واضح اکثریت کی رائے ضرور سامنے آ گئی ہے جو دنیا سے جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتی ہے۔ اس قرارداد کو منظور ہونے سے روکنے کے لیے عالمی طاقتوں نے زبردست لابنگ کی تاکہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالیں  تاہم جمعے کو اس قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں 123 ممالک نے حق میں جبکہ صرف 38 ممالک نے مخالفت میں ووٹ ڈالا،  برطانیہ، فرانس، روس اور امریکا نے مخالفت کی جبکہ پاکستان، چین اور بھارت سمیت 16 ممالک نے اس قراردادکے بارے میں اپنی رائے محفوظ رکھی۔ جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد آسٹریا، برازیل، آئرلینڈ، میکسیکو، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ نے پیش کی۔ اس قرارداد کی مخالفت میں امریکا، روس، اسرائیل، فرانس اور برطانیہ نے ووٹ ڈالا۔ اب یہ قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مکمل اجلاس میں رواں برس دسمبر میں پیش کی جائے گی۔ اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگلے برس مارچ سے دنیا بھر سے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے کسی قانونی پابندی کے حامل معاہدے پر بات چیت کا آغاز کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کو دنیا بھر سے ختم کر دیا جائے۔ جوہری ہتھیاروں کی مخالف تنظیموں نے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply