آسٹریلیا کے شمال میں دنیا کا خوبصورت ترین جزیرہ ٹورس سٹریٹ جہاں کے لوگ اپنے خاندان کے لوگوں کو قتل کر دیتے ہیں

آسٹریلیا کے شمال میں دنیا کا خوبصورت ترین جزیرہ ٹورس سٹریٹ

آسٹریلیا کے شمال میں دنیا کا خوبصورت ترین جزیرہ ٹورس سٹریٹ

سڈنی ۔۔۔ نیوز ٹائم

آسٹریلیا کے انتہائی شمال میں دنیا کا خوبصورت ترین جزیرہ Torres Strait واقع ہے، جہاں پر آسائش ہوٹل اور دیگر تفریحی مقامات ہیں، اور یہاں دنیا بھر کے سیاح آتے ہیں۔ اس جگہ دنیا کی نایاب ترین ڈولفن مچھلیاں بھی ملتی ہیں اور ہرطرف قدرت کے حسن کے نظارے بکھرے پڑے ہیں، لیکن اس تمام فطری حسن و جمال کے پیچھے ایک ایسا خوفناک راز چھپا ہے کہ جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھی لوگ گھبراتے ہیں۔ جزیرے پر رہنے والوے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں ہر طرف آسیب کے سائے ہیں اور اکثر خوبصورت مقامات کی دلکشی کے پیچھے موت کے سائے لہراتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں جادو اور شیطانی عملیات کا دور دورہ ہے اور شیطانی طاقتوں کے حصول کے لیے لوگ ایسے بھیانک کام کرتے ہیں کہ جن پر یقین کرنا مشکل ہے۔ ایک ہوٹل میں کام کرنے ولاے ایک شخص نے بتایا کہ شیطانی طاقتوں کے حصول کے لیے لوگ اپنے ہی عزیزوں کو مار کر ان کے خون اور ہڈیوں کو شیطانی عملیات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جزائر پر کئی خاندان ایسے آباد ہیں کہ جن میں نسل در نسل  جادو اور شیطانی عملیات کا سلسلہ چل رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply