شمالی میانمار میں تشدد، مسلمانوں کے 1250 مکان نذر آتش، ہزاروں چین فرار

شمالی میانمار میں جاری تشدد کی وجہ رونگیا مسلمان کے تقریباً 3 ہزار افراد چین فرار

شمالی میانمار میں جاری تشدد کی وجہ رونگیا مسلمان کے تقریباً 3 ہزار افراد چین فرار

ینگون ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی میانمار میں جاری تشدد کی وجہ سے تقریباً 3 ہزار افراد چین فرار ہو گئے ہیں۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ جان بچانے کی غرض سے چین داخل ہوئے ہیں۔ چینی حکومت ان پناہ گزینوں کو فوری مدد فراہم کر رہی ہے۔ اے ایف پی نے چین حکومت کے حوالے سے بتایا ہے کہ میانمار کے 3 ہزار شہری پناہ حاصل کرنے کی خاطر چین پہنچ چکے ہیں۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق میانمار سے متصل ملکی سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے کیونکہ شمالی میانمار میں جاری جھڑپوں کے دوران ایک شیل چینی سرزمین پر بھی آ گرا، جس کے باعث ایک چینی شہری زخمی ہو گیا ہے۔ شمالی میانمار میں فوج اور باغیوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق اس تشدد کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق بدھ متوں کی ان تازہ تباہ کاریوں کی اطلاع دی ہے جبکہ برما کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے صورت حال قابو میں لانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آرڈ بلیو کا کہنا ہے کہ حالیہ سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے بدھوں نے مسلمانوں کے 1250 مکانوں کو نذر آتش یا تباہ کر دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply