خوارک نہ ادویات، شام میں 10 لاکھ افراد محصور

رواں برس شام میں محصور افراد کی تعداد 10ملین تک پہنچ گئی ہے

رواں برس شام میں محصور افراد کی تعداد 10ملین تک پہنچ گئی ہے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں برس شام میں محصور افراد کی تعداد 10 million  تک پہنچ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے رابطہ کار Stephen O’Brien کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں خانہ جنگی کا شکار شام میں محصور افراد کی تعداد 4 lakh 86 ہزار 700 سے بڑھ کر 9 lakh 74 ہزار 80 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی شہریوں کو محصور اور بھوکا رکھا جا رہا ہے۔ انہیں طبی امداد اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد سے محروم رکھا جا رہا ہے تاکہ انہیں ہتھیار ڈالنے یا پھر فرار کی راہ اختیار پر مجبور کیا جائے۔ Stephen O’Brien کا کہنا ہے کہ یہ جان بوجھ کر کیے جانے والی ظالمانہ اقدامات ہیں اور زیادہ تر صدر Bashar al-Assad کی فوج کی کانب سے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے  وہ جانتے ہیں یہ کونسل بظاہر اہلیت نہیں رکھتی یا پھر اپنی مرضی کو لاگو نہیں کرنا چاہتی یا پھر اب ان اقدامات پر راضی ہو گئی ہے جو انہیں روک سکتے ہیں۔ یاد ہے کہ شام میں حال ہی میں محصور یا زیر قبضہ علاقوں میں باغیوں کے زیر قبضہ دمشق کے نواحی علاقے جوبر، حجر الاسود اور الشیخ سمیت مشرق میں دارالحکومت سے باہر زرعی پٹی بھی شامل ہے۔

No comments.

Leave a Reply