اوٹو نامی سمندری طوفان آج کوسٹاریکا اور نکارا گوا سے ٹکرائے گا

اوٹو نامی سمندری طوفان آج کوسٹاریکا اور نکارا گوا سے ٹکرائے گا

اوٹو نامی سمندری طوفان آج کوسٹاریکا اور نکارا گوا سے ٹکرائے گا

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

کیریبین سے اٹھنے والے اوٹو نامی سمندری طوفان کی شدت میں تیزی پیدا ہو رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ہیری کین ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ طوفان شدت پکڑتے ہوئے (جمعرات کو) کوسٹا ریکا اور نکارا گویا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ گزشتہ روز اس کو کیٹیگری ون کا درجہ دے دیا گیا تھا۔ اس قدرتی آفت کے باعث پاناما میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ کوسٹا ریکا نے کیریبین کے ساحلی علاقوں سے 4 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply