امریکی صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والی ہلیری کلنٹن کے ووٹوں کو چوری کیا گیا: ماہرین

امریکی صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والی ہلیری کلنٹن

امریکی صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والی ہلیری کلنٹن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کے صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والی ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو بعض ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ وہ ریاستیں جہاں کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے وہاں کے حلقے کھلوا لئے جائیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بعض امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے ووٹوں کو چوری کیا گیا ہے اور انہیں انجینئرڈ انتخابات کے ذریعے شکست دی گئی ہے۔ کمپیوٹر سیکیورٹی ایکسپرٹ اور ووٹوں کو جانچنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریاست Michigan ، Pennsylvania اور Wisconsin میں مصنوعی طور پر ووٹنگ ٹرن آئوٹ کم رہا۔ دوسری جانب ماہرین ہیلری کلنٹن کے رفقا پر زور ڈال رہے ہیں کہ ایسی ریاستیں جہاں ووٹنگ ٹرن آئوٹ کم رہا وہاں شفاف اور آزادانہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا تقاضہ کریں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست Wisconsin میں ہیلری کلنٹن کو 7 فیصد کم ووٹ پڑے جہاں پیپر ووٹ کے بجائے الیکڑونک ووٹ ڈالے گئے  اور غالب امکان ہے کہ وہاں ہیکرز نے مشینوں کو ہیک کیا جس کی وجہ سے ہیلری کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں کم ووٹ ملے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق ریاست Wisconsin میں ہیلری کلنٹن کو 30 ہزار ووٹ کم ملے جس کی وجہ سے وہ وہاں ناکام ہوئیں  جبکہ ریاست مشی گن میں ہیلری کو صرف 11 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی۔ ماہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات کے دوران روسی ہیکرز نے ڈیموکریٹک کی ای میل ہیک کر لی تھیں، اگر آزادانہ تحقیقات ہوئی تو ہیکنگ ثابت ہو جائے گی اور کلنٹن ان 3 ریاستوں میں کامیاب ہو جائیں گی جہاں انہیں شکست ہوئی جس کے بعد وہ ملک کی صدر بن سکتی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply