جاپان اور جنوبی کوریا کے عہدیداروں نے فوجوں کے درمیان معلومات کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط

جنوبی کوریا میں تعینات جاپان کے ایمبسیڈر یاگوماسا ناگامین اور جنوبی کوریا کے وزیر دفاع  ہان من  کو   نے دستخط کیے

جنوبی کوریا میں تعینات جاپان کے ایمبسیڈر یاگوماسا ناگامین اور جنوبی کوریا کے وزیر دفاع ہان من کو نے دستخط کیے

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان اور جنوبی کوریا کے عہدیداروں نے فوجوں کے درمیان معلومات کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے تھے گزشتہ روزجنوبی کوریا میں تعینات جاپان کے Ambassador Yasumasa Nagamine اور جنوبی کوریا کے وزیر دفاع  Han Min Kooنے دستخط کیے۔ چین نے جاپان اور جنوبی کوریا پر زور دیا ہے کہ دفاعی تعلقات کو فروغ دیتے وقت خطے میں موجود دیگر ممالک کے سیکیورٹی مفادات کا احترام ضرور کریں۔ جس کے تحت دونوں ممالک شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کے حوالے سے انٹیلی جنس معلومات کا براہ راست تبادلہ کر سکیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان Geng Shuangنے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مذکورہ معاہدہ خطے میں صورتحال کو مزید کشیدہ کرے گا۔ یہ معاہدہ سرد جنگ کے زمانے کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جس سے جزیرہ نما کوریا پر دشمنی اور تصادم میں اضافہ ہو گا جبکہ شمال مشرقی ایشیا میں عدم تحفظ اور عدم استحکام پھیلے گا۔ موجودہ دور میں دونوں ممالک کا یہ اقدام امن و استحکام کے خلاف اور خطے میں موجود دوسرے ممالک کے مفاد کے لئے خطرہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply