برطانیہ میں کرمنل فنانس بل پیش، پانامہ لیکس میں بے نقاب ہونے والوں کے لیے شکنجہ تیار

برطانیہ میں پانامہ لیکس میں بے نقاب ہونے والوں کے لیے شکنجہ تیار

برطانیہ میں پانامہ لیکس میں بے نقاب ہونے والوں کے لیے شکنجہ تیار

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ میں غیر قانونی پیسے سے بنائی گئی جائیدادوں کے مالکان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، اب Panama Leaks میں بے نقاب ہونے والے بھی نہیں بچ سکیں گے، نئے قانون کے تحت برطانوی حکومت کرپشن کے خلاف کریک ڈائون کرنے جا رہی ہے جس کے دوران سینکڑوں جائیدادیں ضبط کی جا سکتی ہیں۔ دی گارڈین کے مطابق برطانیہ میں سینکڑوں مشتبہ جائیدادوں کے مالکان کرپٹ سیاستدان، ٹیکس نادہندگان اور جرائم پیشہ افراد ہیں۔ لندن کی ساکھ کو بچانے کے لیے ان جائیدادوں کو نئے قانون کے تحت ضبط کیا جا سکتا ہے۔ بدعنوانی سے کمائی گئی دولت ہر سال دارلحکومت لندن کے بینکوں میں لائی جاتی ہے، برطانیہ کی قومی کرائم ایجنسی کے مطابق ہر سال 100 بلین پائونڈ رقم برطانیہ سے ادھر ادھر کی جاتی ہے، زیادہ تر یہ رقم رئیل سٹیٹ لگثری گاڑیوں اور زیورات کے اثاثے خریدنے پر خرچ کی جاتی ہے۔ کرمنل فنانس بل آج پیش کیا جا رہا ہے، یہ ایسا قانون ہے جو برطانوی حکام کو بیرون ممالک سے آئے لوگوں اور ان کیا جائیدادوں کے بارے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دیتا ہے اور ان کی جائیدادوں اور کالے دھن کو بھی ضبط کیا جا سکتا ہے، یہ قانون حکام کو اپنے اپنے آبائی ملکوں میں سزا یافتہ لوگوں سے تفتیش کرنے کا بھی حق دیتا ہے۔ اس بل کو پہلے سے موجود ”In Expander orders ” کا حصہ بنایا جائے گا، اس قانون کے تحت متعلقہ ادارے کرپشن کے مال سے بنائی گئی جائیدادوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کر سکیں گی۔

No comments.

Leave a Reply