ویاگرا اسکینڈل: جنوبی کورین صدر کو ایک اور اسکینڈل کا سامنا

جنوبی کورین صدر پارک گیون ہائی کو ویاگرا اسیکنڈل کا سامنا

جنوبی کورین صدر پارک گیون ہائی کو ویاگرا اسیکنڈل کا سامنا

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا کی 64 سالہ غیر شادی شدہ خاتون صدر Park Geun-hye کو ان کے دفتر کی طرف سے بڑی مقدار میں Viagra کی خریداری کے نئے اسکینڈل کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا کہ صدر کے دفتری عملہ کی طرف سے گزشتہ سال Viagra اور اس سے ملتی جلتی گولیاں سینکڑوں کی تعداد میں منگوائی گئی ہیں۔ صدر Park Geun-hye کے ترجمان کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ یہ گولیاں گزشتہ سال مئی میں صدر کے ایتھوپیا سمیت بعض افریقی ممالک کے دورے کے موقع پر منگوائی گئیں اور ان کا مقصد صدر کے دورے کے ارکان کو mountain sickness سے بچانا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ دوا بلندی پر واقع پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران طبعیت خراب ہونے پر ہی موثر ہے۔ جنوبی کوریا کی صدر Park Geun-hyeکے دفتر کی طرف سے بڑھاپے کی رفتار سست کرنے والی اور طاقت کی ادویات بھی بڑی مقدار میں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی صدر Park Geun-hye خود بھی اپنے سرکاری ڈاکٹرز کے علم میں لائے بغیر ان ادویات کا استعمال کرتی رہی ہیں۔ ان پر اپنے ایک دوست  Choi Soon-silکے ساتھ مل کر ادویات کی کمپنیوں سے بھاری عطیات بٹورنے کا بھی الزام ہے۔ واضح رہے کہ صدر Park Geun-hye کے خلاف حال ہی میں اجتماعی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے اور پارلیمنٹ میں ان کے مواخذے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply