سوئٹزرلینڈ کے شہری سب سے زیادہ دولتمند

سوئٹزرلینڈ کے شہری سب سے زیادہ دولتمند

سوئٹزرلینڈ کے شہری سب سے زیادہ دولتمند

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایک رپورٹ کے مطابق سوئٹرزلینڈ کے شہری دنیا بھر میں اوسطاً سب سے زیادہ دولت مند ہیں۔ یہ انکشاف سالانہ عالمی ویلتھ رپورٹ سے ہوا ہے۔ گلوبل ویلتھ رپورٹ کو کریڈٹ سوئس نامی بنیک نے مرتب کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے باشندے گزشتہ 16 سالوں سے مسلسل دنیا کے دولت مند ترین لوگوں کی فہرست میں سے سے اوپر چلے آ رہے ہیں۔ اس ملک کے عام بالغ شخص کے پاس اوسطاً ملین ڈالر سے زائد کا سرمایہ موجود ہے لیکن یہ افراد دنیا کے ”سپر رچ” کہلانے والے یا امیر ترین افراد کی گروپ میں شامل نہیں ہیں۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس ملک کے شہری کم سے کم مقروض ہونے کی وجہ سے خاصے آسودہ حال ہیں۔ امارت کا یہ تناسب مجموعی آبادی کی شرح کے مطابق ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے بعد زیادہ دولت رکھنے والے لوگوں کا ملک امریکا ہے تاہم یہاں کی اوسط امارت سوئس باشندوں سے خاصی کم ہے۔ سوئٹرزلینڈ کے بین الاقوامی بینک کی رپورٹ کے مطابق اوسطاً ایک امریکی بالخ فرد ساڑھے 3 لاکھ ڈالر کا سرمایہ رکھتا ہے۔ عام لوگوں کے پاس جمع دولت کے حوالے سے جو تخمینہ لگایا گیا ہے، اس کے مطابق ایک بالغ امریکی سوئٹزرلینڈ کے شہری کے مقابلے میں تقریباً دو لاکھ ڈالر سکیم کا حامل ہے۔ گلوبل ویلتھ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اوسط شہریوں کی امارت کے  عالمی انڈیکس میں برطانیہ تیسری پوزیشن پر ہے۔ اس ملک میں اوسطاً بالغ افراد 2 Lakh 90 ہزار ڈالر کے قریب دولت کے مالک ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق Brexit کے ریفرنڈم کے بعد پائونڈ کی قدر میں جو کمی واقع ہوئی، اس کی وجہ سے برطانوی عوام کو 1.5 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

No comments.

Leave a Reply