کتاب بھی: لیمپ بھی

امریکا کے ڈیزائنر نے ایک ایسا منفرد لیمپ تیار کیا ہے جو بظاہر ایک کتاب کی طرح دیکھتا ہے لیکن جب اسے کھولا جائے تو یہ ایک لیمپ بن جاتا ہے

امریکا کے ڈیزائنر نے ایک ایسا منفرد لیمپ تیار کیا ہے جو بظاہر ایک کتاب کی طرح دیکھتا ہے لیکن جب اسے کھولا جائے تو یہ ایک لیمپ بن جاتا ہے

نیوز ٹائم

لوگوں میں مطالعے کا رجحان بڑھانے کے لیے اب کتابیں بھی منفرد ڈیزائن میں تیار کی جاتی ہے۔ مطالعے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیزائنرز اب کتابوں گھروں میں سجائی جانے والی اشیاء کا روپ دے رہے ہیں۔ امریکا میں بجلی سے چلنے والے گھریلو آلات کی مانند خوبصورت ڈیزائن کی کتابیں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ جن میں سے لوگوں کا پسندیدہ ڈیزائن لیمپ نما کتاب بھی ہے۔ امریکا کے ڈیزائنر نے ایک ایسا منفرد لیمپ تیار کیا ہے جو بظاہر ایک کتاب کی طرح دیکھتا ہے لیکن جب اسے کھولا جائے تو یہ ایک لیمپ بن جاتا ہے جسے مختلف شکلوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اسے باآسانی کسی بھی میز پر رکھنے کے علاوہ کسی بھی دیوار یا کچن کیبنٹ پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔ ”لومیو” نام کے اس انوکھے لیمپ کی روشنی کو کم یا زیادہ کرنے کے لیے کسی بٹن کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس کی تہوں کو کم یا زیادہ کھول کر اس کی روشنی کو ایڈجیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ کتابوں کی الماری یہ یہ لیمپ نما کتاب ایسے روشن ہو جاتی ہے جیسے عام بلب روشن ہوتا ہے۔ اس میں ری چارج ہونے والی بیٹری بھی نصب کی جا سکتی ہے اور بجلی جانے کی صورت میں اس کتاب کی روشنی بآسانی مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔

000 00

No comments.

Leave a Reply