دنیا کے 11 مہنگے ترین مکانات اور ان کے مکین

دنیا کے 11 مہنگے ترین مکانات اور ان کے مکین

دنیا کے 11 مہنگے ترین مکانات اور ان کے مکین

:1  بکنگھم پیلس

ایک ارب 50 کروڑ ڈالر

بکنگھم پیلس

بکنگھم پیلس

تکنیکی طور پر اسے اب بھی مکان کہا جا سکتا ہے لیکن فروخت کے لیے نہیں ہے۔ 2012 کے مارکیٹ سروے کے مطابق اگر اس کی قیمت لگائی جائے تو ڈیڑھ ارب ڈالر ہو گی۔ بکنگھم پیلس میں 775 کمرے، 19 اسٹیٹ رومز، 52 بیڈ رومز، 188 اسٹاف رومز، 92 آفس اور 78 باتھ روم ہیں۔ 6 فروری 1952ء کو اقتدار سنبھالنے والی ملکہ ایلزبتھ دوم اس کی مالکن ہیں۔

: 2  آنٹیلا

ایک ارب ڈالر

آنٹیلا

آنٹیلا

بھارتی کھرب پتی مکیش انبانی اس گھر کے مالک ہیں جو ممبئی میں واقع ہے۔ یہ 27 منزلہ ایک شاندار عمارت ہے جس کی دیکھ بھال کے لیے 600 افراد کا عملہ دن رات کام کرتا ہے۔

 3  : ولا لیوپولڈا

73 کروڑ 60 لاکھ ڈالر

ولا لیوپولڈا

ولا لیوپولڈا

50 ایکڑ وسیع یہ جائیداد یورپ کی مہنگی ترین جائیداد قرار پائی ہے۔ اس میں کمرشل گرین ہائوس، سوئمنگ پول، پول ہائوس اور ایک آئوٹ ڈور کچن ہے۔ اس میں ہیلی پیڈ بھی ہے اور یہاں کا مہمان خانہ بڑے بڑے کروڑ پتیوں کے دولت کدوں سے بھی بڑا ہے۔ 1955 میں ایلفرڈ ہچکاک کی فلم  ٹو کیچ آ تھیف کی شوٹنگ یہاں ہوئی تھی۔  اس وقت یہ للی سافرا کی ملکیت ہے جو خیراتی کام کرتی ہیں اور بینکار ولیم سافرا کی بیوہ ہیں۔

4   : وائٹ ہائوس:

32 کروڑ ڈالر

وائٹ ہائوس

وائٹ ہائوس

ریئل اسٹیٹ کمپنی کے مطابق اس وقت وائٹ ہائوس کی قیمت 32 کروڑ ڈالر ہو گی۔ 1800 کے عشرے میں یہ مقبول ہوا۔ اگرچہ اس میں پرتعیش تعمیرات نہیں لیکن اس صدارتی محل کی تاریخی اہمیت انمول ہے۔

5   :  فیئر فیلڈ، نیو یارک:

24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر

فیئر فیلڈ، نیو یارک

فیئر فیلڈ، نیو یارک

63 ایکڑ کے وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی اس اراضی میں 29 بیڈ روم، ذاتی بجلی گھر، باسکٹ بال کورڈ، بالنگ ایلے، اسکواش کورٹس، تین سوئمنگ پول اور 39 غسل خانے ہیں جبکہ کھانے کا مرکزی کمرہ 91 فٹ طویل ہے۔ رینکو کمپنی کے مالک ایرا رینرٹ اس گھر کے مالک ہیں جو کان کنی، دھاتوں اور کار سازی کا کام کرتے ہیں۔

6   :  کینسنگٹن پیلس گارڈز:

22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر

کینسنگٹن پیلس گارڈز

کینسنگٹن پیلس گارڈز

فولاد تیار کرنے والے لکشمی متل اس کے مالک ہیں جنہوں نے 2008 ء میں 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں اسے خریدا تھا۔ بعض غیر مصدقہ خبروں کے مطابق اب لکشمی متل اپنا قلعہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

7   :  ایلیسن اسٹیٹ:

20 کروڑ ڈالر

ایلیسن اسٹیٹ

ایلیسن اسٹیٹ

23 ایکڑ پر پھیلی ہوئی اس جائیداد میں 10 عمارتیں ہیں، انسان کی بنائی ہوئی جھیل، ایک بڑا تالاب، ٹی ہائوس اور حمام بھی ہے۔ اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن اس کے مالک ہیں جو 2013 ء تک دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص تھے۔

8     :ہرسٹ کاسل:

16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر

ہرسٹ کاسل

ہرسٹ کاسل

اس قلعے میں 29 کمرے ہیں اور اسے مشہور فلم  گاڈ فادر میں دکھایا گیا ہے۔ امریکی صدر جان ایف کینیڈی اپنے ہنی مون کے لیے یہاں آئے تھے۔ یہاں ونسٹن چرچل، کلارک گیبل اور جیکی کینیڈی جیسی شخصیات بھی ٹھہری ہیں، اسے اخبار کے ایک مالک نے تعمیر کیا تھا لیکن اب یہ ایک سیاحتی مقام ہے اور کیلیفورنیا پارک سسٹم کا حصہ ہے۔

9     :فرینچک وِلا:

16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر

فرینچک وِلا

فرینچک وِلا

یوکرائن کے دوسرے صدر اولینا فرینچک کی بیٹی اس جائیداد کی مالکن ہیں اور وہ اینٹی ایڈز فائونڈیشن چلاتی ہیں، اس محل میں 10 بیڈ روم، زیرِ زمین سوئمنگ پول، جم، سنیما اور پینک روم بھی ہے۔ مکان کے اندر سونے، ماربل اور دیگر قیمتی آرٹ ورک سے سجاوٹ کی گئی ہے۔

 :10سیون دی پیناکل:

15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر

سیون دی پیناکل

سیون دی پیناکل

یلوسٹون کلب کی یہ سب سے وسیع اور شاندار جائیداد ہے۔  یہاں کئی پولز، جم، شراب خانہ اور اپنی اس کی لفٹ بھی ہے، یہ جگہ ریئل اسٹیٹ کمپنی ایڈرا اور ٹمِ بلکس سیٹھ کی مشترکہ ملکیت ہے  جو ٹمبر کا کام کرتے ہیں اور دونوں یلو اسٹون کلب کے شریک بانی ہیں۔ لیکن دیوالیہ پن، طلاقوں کے معاملات اور دیگر مسائل نے اس کی دولت و قیمت کو گہنا دیا ہے۔

:11کریسپی ہکس اسٹیٹ:

13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر

کریسپی ہکس اسٹیٹ

کریسپی ہکس اسٹیٹ

اس مکان کو آرکیٹیکٹ مورس فیٹیو نے اپنی ذاتی رہائش کے لیے بنایا تھا اور 1943ء میں اس کی موت کے وقت تک اسی کے زیرِ استعمال رہا۔  25 ایکڑ پر پھیلا ہوا یہ وسیع و عریض گوشہ اب ٹام ہِکس کے زیرِ استعمال ہے  جو لیورپول ایف سی، ڈیلاس اسٹارز اور ٹیکساس رینجرز کے مالک ہیں۔ ہِکس نے گزشتہ 10 سال میں اس کی تزئین و آرائش پر ایک کروڑ ڈالر خرچ کیے اور اب یہ جگہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply