پہلا انسان چاند کی اوجھل سطح پر 2018 ء میں اترے گا

چین Chang’e-4چاند کی سطح پر تحقیقات کے لئے 2018ء  کے قریب بھیجے گا

چین Chang’e-4چاند کی سطح پر تحقیقات کے لئے 2018ء کے قریب بھیجے گا

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین 2020ء  سے مریخ کی سطح پر تحقیق کیلئے اپنا پہلا مشن بھیجے گا جو مدار کے گرد گردش کرے گا، چین کا مریخ کی سطح پر آپریشن کیلئے یہ پہلا مشن ہو گا اور یہ مدار کے گرد گردش کرتے ہوئے مشن چاند کی سطح پر اتر کر اور تحقیقات کرتے ہوئے بنیادی ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔ یہ بات سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی طرف سے جاری کئے گئے وائٹ پیپر میں کہی گئی ہے۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ یہ مشن مزید مطالعہ کرے گا اور مریخ سے حاصل ہونے والی تکنیکی تحقیقات واپس بھیجے گا  اور جب حالات اجازت دیں گے تو حاصل ہونے والی  یہ معلومات شمسی توانائی کے نظام پر تحقیقات کرنے کے لئے استعمال کی جائیں گی  اور یہ تحقیقات خارج الارضی زندگی میں بھی استعمال کی جا سکیں گی،  چین Chang’e-4 چاند کی سطح پر تحقیقات کے لئے 2018ء  کے قریب بھیجے گا، چاند کی اوجھل سطح پر کسی انسان کے اترنے کی یہ پہلی کامیابی ہو گی ۔ چینگ ای 4 چاند سے معلومات اکٹھی کر کے اپنا رابطہ زمین پر مون ایل ٹو پوائنٹ کو بھیجے گی، چین چاند پر تحقیقات کے سلسلے میں اپنا مشن آئندہ 5 برس تک جاری رکھے گا، یہ مشن 3 مراحل پر مشتمل ہو گا  جس سے انسان کامیابی کے ساتھ چاند کی سطح پر اترے گا وہاں سے نمونے حاصل کرے گا اور واپس آ جائے گا، حاصل ہونے والے نمونوں پر لیبارٹری میں تحقیق کی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply