اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی خرید 108 روپے سے بڑھ کر 108.10 روپے

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی خرید 108 روپے سے بڑھ کر 108.10 روپے

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 104.85 روپے اور قیمت فروخت 104.90 روپے پر برقرار رہی تاہم 10 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی خرید 108 روپے سے بڑھ کر 108.10 روپے اور قیمت فروخت 108.20 روپے سے بڑھ کر 108.30 روپے پر جا پہنچی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 112.60 روپے سے کم ہو کر 112.40 روپے اور قیمت فروخت 114.10 روپے سے کم ہو کر 113.90 روپے پر آ گئی جبکہ 25 پیسے کے اضافے سے برطانوی پانڈ کی قیمت خرید 132 روپے سے بڑھ کر 132.25 روپے اور قیمت فروخت 133.50 روپے سے بڑھ کر 133.75 روپے ہو گئی۔

No comments.

Leave a Reply