دنیا کو ہولناک جنگی غلطیاں نہیں دہرانی چاہیں: جاپان

امریکی صدر باراک اوباما اور جاپانی وزیر اعظم  شنزو آبے نے دوسری جنگ عظیم میں مرنے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے

امریکی صدر باراک اوباما اور جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے دوسری جنگ عظیم میں مرنے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر باراک اوباما نے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے پرل ہاربر کا دورہ کیا ور دوسری جنگ عظیم میں مرنے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ 7 دسمبر 1941ء کو جاپان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران پرل ہاربر پر حملہ کیا تھا، پرل ہاربر پر جاپانی حملے سے 2400 امریکی ہلاک ہو گئے، جس کے بعد امریکہ دوسرے جنگ عظیم میں شامل ہوا۔ جاپانی وزیر اعظم نے پرل ہاربر جنگ کے متاثرین سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ ہمیں ایسی ہولناک جنگی غلطیاں نہیں دہرانی چاہیئں، ضرورت ہے کہ دنیا صبرو تحمل کے جذبے سے کام لے۔ جاپانی وزیر اعظم نے امریکہ اور جاپان کے درمیان اتحاد کو مستقبل کے لیے امید کا اتحاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان کے لوگوں نے اس کا عزم کیا ہے کہ جنگ کی ہولناک کو دہرانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ امریکی صدر نے پرل ہاربر میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جاپانی وزیر اعظم کا خیرمقدم دوستی کے جذبے کے تحت کیا۔

No comments.

Leave a Reply