ہالی ووڈ فلم سپائیڈر مین، ہوم کمنگ کی دلچسپ جھلکیاں جاری

ہالی ووڈ فلم سپائیڈر مین، ہوم کمنگ

ہالی ووڈ فلم سپائیڈر مین، ہوم کمنگ

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہالی ووڈ فلم ” Spider-Man ” ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے، Marvel comic’s کی Spider-Man فرنچائز کی نئی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم Spider-Man, Homecoming کی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلم آئندہ سال سونی پکچرز کے تحت 7 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ Kevin Feige اور Amy Pascal کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی Peter Parker نامی ایسے لڑکے گِرد گھومتی ہے جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔ Jon Watts  کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار Tom Holland بحیثیت Peter Parker ، Spider-Man مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں آئرن مین کا کردار Robert Downey Jr. جبکہ Michael Keaton ، Marisa Tomei ، Donald Glover ، Martin Starr ، Zendaya اور Tony Revolori شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply