اسرائیل نے 500 نئے گھروں کی تعمیر منسوخ کر دی

اسرائیل نے 500 نئے گھروں کی تعمیر منسوخ کر دی

اسرائیل نے 500 نئے گھروں کی تعمیر منسوخ کر دی

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں 500 کے قریب نئے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے ووٹنگ منسوخ کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں بیت المقدس کے میونسپل حکام نے کہا ہے کہ سٹی ہال نے اسرائیلیوں کے لیے مشرقی یروشلم میں 500 کے قریب نئے گھروں کی تعمیر کے حوالے ووٹنگ منسوخ کر دی ہے۔ یروشلم ہلاننگ اینڈ ہائوسنگ کمیٹی کے رکن حنان روبن نے کہا ہے کہ صدر نیتن یاہو نے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حنان روبن نے کہا ہے کہ نئی تعمیرات کے پرمٹس پر ووٹنگ جان کیری کے خطاب کی وجہ سے کمیٹی کے ایجنڈے سے ہٹا دی گئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یروشلم میں تعمیرات کی حمایت کرتے ہیں لیکن وہ صورتحال کو مزید بگارنا نہیں چاہتے۔ حنان روبن کے مطابق کمیٹی کا اجلاس معمول کے مطابق ہوتا رہتا ہے اور اس حوالے سے جلد فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ حنان روبن نے کہا ہے کہ 1967ء کی جنگ کے دوران اسرائیل کے قبضے میں آنے والے اور یروشلم میں شامل کیے جانے والے شہری علاقوں میں اسرائیلیوں کے لیے 492 گھروں کے پرمٹ کی منظوری دی جائے گی۔ واضح رہے جان کیری نے کہا تھا کہ حالیہ برسوں میں ہماری بے حد کوششوں کے باوجود ریاستوں پر مبنی حل اب سنگین خطرے میں ہے۔ مستقبل کے امن معاہدے کو اسرائیل کی موجودہ پالیسوں نے خطرے میں ڈال دیا ہے اور اسرائیل، فلسطین اور امریکا کے مفادات کے لیے ہرگز اچھا نہیں۔

No comments.

Leave a Reply