پسندیدہ خواتین اور مرد میں اوباما اور ہیلری کلنٹن سرفہرست

امریکی صدر براک اوباما،  ہیلری کلنٹن

امریکی صدر براک اوباما، ہیلری کلنٹن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدارتی انتخاب ہارنے کے باوجود ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن پسندیدہ خواتین کی فہرست میں بازی لے گئیں۔ ملالہ یوسفزئی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔  10 مقبول ترین مردوں کی فہرست میں صدر اوباما کا پہلا نمبر ہے۔ رائے عامہ کے جائزے میں شرکت کرنے والے 12 فیصد افراد نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارت کے لیے سابق امیدوار کا نام لیا،  ہلیری کلنٹن 21 بار سب سے معروف درجے پر رہی ہیں، جو کسی خاتون کا اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ پسندیدہ جانے والی امریکا کی خاتون اول مشیل اوباما ہیں،  جن کی پسندیدگی کی شرح 8 فیصد ہے۔ گیلپ کے مطابق پسندیدگی کے لحاظ سے خواتین میں ملالہ یوسف زئی کا چھٹا نمبر ہے۔ ساتھ ہی وہ امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ہیں۔ سروے کے مطابق امریکی صدر براک اوباما سب سے زیادہ پسندیدہ شخص ہیں۔ رائے عامہ کی تنظیم نے کہا ہے کہ سروے میں شامل 22 فیصد شرکا نے اوباما کا نام لیا،  جبکہ مردوں میں دوسرے نمبر پر منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ تھے،  جن کے لیے 15 فیصد نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ اوباما نویں بار سرفہرست رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply